۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مراسم عزاداری شام غریبان با حضور رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔

مجلس شام غریباں سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے مؤمنین کے ایمان کو تباہ کرنے کے سلسلے میں شیطان کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مؤمنین میں باہمی تعاون، ایثار ، ہمدلی اور ہمدردی کی ممتاز صفات سے شیطان مایوس ہوجاتا ہے ۔

مجلس شام غریباں میں حجۃ الاسلام سید بہاء الدین ضیائی نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی اور مصائب اہلبیت (ع) پیش کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .